پاکستان میں امن وامان تسلی بخش ، غیرملکی میڈیا منفی پروپیگنڈا کر رہا ہے ، تھائی سفیر

پاکستان میں امن وامان تسلی بخش ، غیرملکی میڈیا منفی پروپیگنڈا کر رہا ہے ، ...

  



کراچی (آن لائن) پاکستان میں تھائی لینڈ کے سفیر سوچارٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن وامان حالات تسلی بخش ہیں، غیر ملکی میڈیا منفی پروپیگنڈا کررہے ہیں۔ تھائی لینڈ اور پاکستان کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ(FTA) اس سال متوقع ہے اس کے بعد باہمی تجارت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ وہ گزشتہ روز تھائی قونصلیٹ میں سینئر صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر تھائی لینڈ کے قونصل جنرل سوات کیوسوک اور پاکستان میں تھائی حکومت کے اعزازی مشیر برائے تجارت عارف سلیمان بھی موجود تھے تھائی سفیر نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت ایک بلین ڈالر کا ہے جس کا حجم تھائی لینڈ کے حق میں ہے تاہم اس میں مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کے گہرے تعلقات قائم ہیں اہم پاکستانی تاجر تھائی لینڈ جاتے ہیں ہماری کوشش ہے کہ دونوں ممالک کے تاجروں کے درمیان ملاقات اور وفود کا تبادلہ ہو تاکہ عوام حکومتی سطح کی بجائے باہمی تعلقات کو استوار کرے اور تجارت بڑھائے۔ تھائی سفیر نے مزید کہا کہ نہ ہم ٹیکسٹائل اور جیمز اسٹون میں دلچسپی رکھتے ہیں جبکہ پاکستانی کارپیٹ کی بھی بہت بڑی مارکیٹ تھائی لینڈ میں ہے تاہم تھائی تاجر اور سیاح یہاں آتے ہوئے ڈرتے ہیں کیونکہ باہر کے ممالک میں منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ عوام کا عوام کے ذریعے برائے راست رابطہ ہو اس سلسلے میں پرائیوٹ سیکٹر اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔#

مزید : کامرس


loading...