مصر کاسعودی عرب کے ساتھ ماہانہ سات لاکھ ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کا معاہدہ

مصر کاسعودی عرب کے ساتھ ماہانہ سات لاکھ ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کا ...

  



قاہرہ (اے پی پی) مصر نے کہا ہے کہ اس نے سعودی عرب کے ساتھ 23 ارب ڈالر کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت اسے اگلے پانچ سال کے دوران سات لاکھ ٹن پٹرولیم مصنوعات ماہانہ فراہم کی جائیں گی۔مصر کی جنرل پٹرولیم کارپوریشن کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس نے سعودی عرب کی پٹرولیم کمپنی آرامکو کے ساتھ 23 ارب ڈالر کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں ۔

جس کے تحت آرامکو اسے ماہانہ سات لاکھ ٹن پٹرولیم مصنوعات فراہم کرے گی۔معاہدے کے قریبی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کا ترقیاتی فنڈ آرامکو کو نقد ادائیگی کریگا تاہم وہ جنرل پٹرولیم سے یہ رقم قسطوں میں وصول کریگا۔انھوں نے کہا کہ یہ معاہدہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان کے حالیہ دورہ مصر کے تناظر میں کیا گیا ہے جس کا مقصد مصر کی اقتصادی معاونت کرنا ہے۔

مزید : کامرس


loading...