حکومت نے تھر کوئلے سے بجلی کے منصوبے کی مالی گارنٹی دیدی

حکومت نے تھر کوئلے سے بجلی کے منصوبے کی مالی گارنٹی دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آن لائن)حکومت نے تھر کوئلے سے بجلی کی پیداوار کے منصوبے کے لئے مالی گارنٹی فراہم کر دی ہے۔ منصوبے کی تکمیل سے 2019 تک 660 میگاواٹ سسٹم میں شامل شامل ہو جائیں گے۔ تاریخ میں پہلی بار تھر کے کوئلے کو استعمال میں لانے کے منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا ہے جس کے لئے حکومت نے اینگرو پاور جین کو مالی گارنٹی بھی فراہم کر دی ہے۔ اس کے علاوہ نیشنل ٹرانسمیشن کمپنی تھر سے مٹھیاری کے درمیان 500 کے وی کی لائن بھی بچھائے گی۔ منصوبے کے تحت 330 میگا واٹ کے دو کول پلانٹ نصب کیے جائیں گے۔ جو 2 ارب ڈالر کی سرمایا کاری سے 2019 کے درمیان میں بجلی کی پیداوار شروع کر دیں گے۔ ماہرین کے مطابق منصوبے کی تکمیل سے ملک میں جاری توانائی بحران کو کم کرنے میں کسی حد تک مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -