اقوام متحدہ کی مقدونیہ میں مہاجرین کے خلاف آنسو گیس کے استعمال کی مذمت
اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ نے مقدونیہ کی سیکورٹی فورسز کی جانب سے مہاجرین کے خلاف آنسو گیس کے استعمال کی مذمت کی ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ادارہ برائے مہاجرین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس اقدام سے یورپ کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز یونان کی سرحد سے متصل مقدونیہ کی سرحد پر پولیس نے مہاجرین کو منشتر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل برسائے تھے جس کی وجہ سے متعدد مہاجرین زخمی ہو گئے تھے۔