چین اور تائیوان کو خفیہ معلومات فراہم کرنے امریکی بحریہ کے افسر کے خلاف مقدمہ درج

چین اور تائیوان کو خفیہ معلومات فراہم کرنے امریکی بحریہ کے افسر کے خلاف ...

  



واشنگٹن(اے پی پی) امریکی بحریہ کے ایک افسر کے خلاف چین اور تائیوان کو خفیہ فوجی معلومات فراہم کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیاگیا ہے ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مذکورہ افسر کا عہدہ لیفٹنٹ کمانڈر ہے جو تائیوان نژاد امریکی شہریہے۔وہ ورجینیا میں بحریہ کے ایک اڈے پر زیر حراست ہے جن کا بہت جلد ہی کورٹ مارشل ہونے کا امکان ہے۔اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق حکام کا خیال ہے کہ انھوں نے اپنی ایک چینی محبوبہ کو امریکی فوج بارے خفیہ معلومات فراہم کیں۔لیفٹنٹ کمانڈر پر یہ جھوٹ بولنے کا الزام بھی ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...