ایک ہزار غیر قانونی ایل پی جی ٹینکر، بڑے حادثے کا خدشہ متعلقہ محکمہ خاموش

ایک ہزار غیر قانونی ایل پی جی ٹینکر، بڑے حادثے کا خدشہ متعلقہ محکمہ خاموش

  



لا ہور (جنر ل ر پو رٹر ) محکمہ ایکسپلوسو کی لاپرواہی عوام کیلئے خطرہ جان بن گئی۔لاہور سرکل سمیت دیگراضلاع میں ایک ہزار کے قریب ایل پی جی ٹینکرز بغیر لائسنس سڑکوں پر فراٹے بھرنے لگے، محکمہ ایکسپلوسو لمبی تان کر سو گیا۔تفصیلا ت کے مطا بق ایک محتاط اندازے کے مطابق سینکڑوں ایل پی جی ٹینکرز روزانہ کی بنیاد پر شہر میں ایل پی جی سپلائی کرتے ہیں یہ ایل پی جی ٹینکرز معیار پر پورا اترتے ہیں یا نہیں، محکمہ ایکسپلو سو ڈیپارٹمنٹ نے کبھی انہیں چیک کرنے کی زحمت ہی گوارانہیں کی۔محکمہ ایکسپلوسو کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالعلی خان نے اس حوالے سے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سرکل کی سڑکوں پر فراٹے بھرتے ایک ہزار ایل پی جی ٹینکرز میں سے صرف 15 لائسنس شدہ ہیں اور باقی نوسو پچاسی ٹینکرز چلتے پھرتے بم ہیں جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...