سعودی فرمانروا کی ترک صدر سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

سعودی فرمانروا کی ترک صدر سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


انقرہ(آن لائن)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اپنے غیرملکی دورے کے اگلے مرحلے میں ترک دارالحکومت انقرہ پہنچ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان اپنے غیر ملکی دورے کے اگلے مرحلے میں جب ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے ایئرپورٹ پر پہنچے تو ترک صدر رجب طیب اردوان نے ان کا خیرمقدم کیا۔ ترک صدر اور شاہ سلمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات، اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ سلمان14 اور15 اپریل کو ہونے والی اسلامی ملکوں کی تنظیم او آئی سی کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس 14 اور 15 اپریل کو استنبول میں منعقد ہو رہا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -