پانامہ انکشافکے بعد وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ عوام کا حق ہے،ثروت قادری

پانامہ انکشافکے بعد وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ عوام کا حق ہے،ثروت قادری

  



لاہور(خبر نگار خصوصی)سر براہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پانامالیکس احتساب کیلئے وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ عوام کا جمہوری اور قانونی حق ہے ،پاکستان سنی تحریک نظام کی تبدیلی چاہتی ہے ،ملک کی دولت لوٹنے اور سرمایہ بیرون ملک لگانے والے عوام کی کیا خدمت کرینگے ،ملک وقوم کی دولت لوٹنے والوں کو ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا ،وزیر اعظم عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں ،کرپشن کے باعث ملک میں غربت کم ہونے کے بجائے مزید اضافہ ہوا جس کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے ،پانامہ لیکس پر حقائق پرپردہ ڈالنے والے حکومت کو خود کشی کی طرف دھکیل رہے ہیں ،پناما کی آگ میں جمہوریت کو جلنے نہیں دینگے ،جمہوریت دشمن اور ملک وقوم کی رقم لوٹنے والوں کو سلاخوں کے پیچھے جانا ہوگا ،کرپشن میں جو بھی ملوث ہیں بلاامتیاز کارروائی کو یقینی بنایا جائے ،،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سرمایہ لگانے والے حکمران کس منہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہیں؟حکمران خاندان کی وضاحتیں قوم کیلئے قابل قبول نہیں،الیکشن کمیشن اورنیب پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کالا دھن بیرون ملک منتقل کرنے کی تحقیقات کرکے قوم کوحقائق سے آگاہ کریں،غیر قانونی جائیدادیں بنانے اور ہنڈی کے ذریعے اربوں روپے بیرونی ملک بھیجنے والوں کے خلاف احتساب ہونا چاہیے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...