زیکا وائرس اندازوں سے زیادہ خطرناک ہے،امریکی ماہرین

زیکا وائرس اندازوں سے زیادہ خطرناک ہے،امریکی ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(اے پی پی) امریکی ماہرینِ صحت نے اعتراف کیا ہے کہ زیکا وائرس جتنا سمجھا گیا تھا اس سے کہیں زیادہ خطرناک ہے اور امریکا پر اس وائرس کے اثرات توقعات سے کہیں زیادہ ہو سکتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کی ڈاکٹر عینی نے وائٹ ہاؤس میں بریفنگ کے دوران بتایا کہا کہ زیکا وائرس کے حوالے سے ہم نے جو معلوم کیا ہے وہ یقینی نہیں ہے۔زیکا وائرس جتنا خطرناک سمجھا گیا تھا اس سے کہیں زیادہ خطرناک ہے۔انہوں نے کہا کہ پیدائشی نقائص کی ایک وسیع رینج زیکا وائرس سے منسلک ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ پہلے کے مقابلے میں مچھر اس وائرس کو لے کر امریکا کی کئی ریاستوں میں سفر کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر براک اوباما نے بھی رواں سال کے آغاز میں زیکا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے کانگریس سے 1.8 بلین ڈالر کی ہنگامی امداد منظور کرنے کا کہا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -