بھارت میں مون سون کے دوران معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشنگوئی

بھارت میں مون سون کے دوران معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشنگوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(اے پی پی) بھارت میں رواں سال مون سون کے دوران معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یہ پیشن گوئی سکائی میٹ نامی ایک غیر سرکاری ادارے کی طرف سے کی گئی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال جون تا ستمبر 4 ماہ کے دوران بھارت بھر میں پانچ فیصد زیادہ بارشیں ہو سکتی ہیں ۔واضح رہے کہ بھارت کے بعض علاقے ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ۔
ریاست مہاراشٹر کے علاقے لاتور میں پانی کی شدید قلت پر قابو پانے کے لئے ایک مال بردار ٹرین کے ذریعے پانچ لاکھ لیٹر پانی پہنچایا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -