شہریوں کے کوائف اور نگرانی کیلئے عوامی خدمت گزار منصوبہ شروع کرنیکا فیصلہ
لا ہور (اپنے خبر نگا ر سے )لاہور میں مقیم افراد کے کوائف اور نگرانی کے لیے عوامی خدمت گزار منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں مقیم افراد کے کوائف اور نگرانی کے لیے عوامی خدمت گزار منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے سیکیورٹی اور دیگر حالات میں بہتری ائے گی۔اس سلسلے میں لاہور پولیس نے عوامی خدمت گزاروں کے چناؤ کا کام شروع کر دیا ہے۔ ایک عوامی خدمت گزار اپنے اطراف کے 40 گھروں کا ذمہ دار ہوگا۔