جنیوا مذاکرات شام میں قیام امن کے لیے انتہائی اہم ہے،سٹافن دی مستورا

جنیوا مذاکرات شام میں قیام امن کے لیے انتہائی اہم ہے،سٹافن دی مستورا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دمشق (اے پی پی) شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے سٹافن دی مستورا نے کہا ہے کہ جنیوا مذاکرات کا آئندہ دور شام میں قیام امن کے لیے انتہائی اہم ہے۔شامی دارلحکومت دمشق میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس دور میں شام میں سیاسی تبدیلی کے امکان، طرز حکومت اور آئینی اصولوں پر بات کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ امید کی جا رہی ہے کہ مذاکرات کے اس دور میں فریقین بھرپور تعاون کریں گے اور یہ دور کامیابی سے ہمکنار ہو گا۔

مزید :

عالمی منظر -