تحریک انصافکے پارٹی الیکشن ملکی بقاء سے اہم نہیں تھے،عمر کسانہ
لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے رہنما عمر کسانہ نے کہا ہے کہ پارٹی الیکشن ملکی سالمیت اور بقا سے زیادہ اہم نہیں تھا، اسی لیے الیکشن موخر کرکے کرپشن کرنے والوں کے خلاف دھرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس بار تحریک انصاف کامیابی کے ساتھ دھرنا ختم کرے گی ۔ان حکمرانوں کی گرتی ہوئی دیوار کو صرف تحریک انصاف اور عمران خان ہی پوراگرا سکتے ہیں ۔ ہمارے کارکن تب تک رائیونڈ کا گھیراؤ کیے رکھیں گے جب تک وزیر اعظم مستعفی نہیں ہوں گے ۔نواز شریف کی کرپٹ حکومت کو فارغ کرنے کے لیے عوام کو بھی اب تحریک انصاف کا ساتھ دینا ہوگا ۔اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں کے عوام خود ان کرپٹ حکمرانوں کا احتساب کر لیں کہ انہوں نے اقتدار سنبھالنے کے بعد ملک کے لیے کیا کیا اور اپنی جیبیں بھرنے کے لیے کیا کرتے رہے ہیں جس دن عوام کو ان شاطر اور مکار حکمرانوں کی اصلیت کا معلوم ہو گیا اسکے بعد یہ نہ سیاست میں رہیں گے اور نہ ملک میں نظر آئیں گے ۔