کیرالہ : آگ لگنے والے مندر سے ممنوعہ کیمیکل کے آثار برآمد

کیرالہ : آگ لگنے والے مندر سے ممنوعہ کیمیکل کے آثار برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اکیرالہ (آن لائن) کیرالہ کے مندر میں آتش بازی کے دوران آگ لگنے کی تحقیقات میں مندر سے خام بموں میں استعمال ہونے والے ممنوعہ کیمیکل کے آثار ملے ہیں۔ کیرالہ پولیس کا کہنا ہے کولام مندر میں آگ لگنے کی تفتیش کے دوران ممنوعہ کیمیکل پوٹاشیم کلوریٹ کے آثار ملے ہیں ۔ پوٹاشیم کلوریٹ خام بموں کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے تحقیقات کے دوران پولیس نے پانچ کنٹریکٹرز سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گزشتہ روز آتش بازی کے دوران مندر میں لگنے والی آگ سے سو سے زائد افراد ہلاک اور ساڑھے تین سو سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔

مزید :

عالمی منظر -