مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے،شہری ضلعی انتظامیہ سے ناراض

مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے،شہری ضلعی انتظامیہ سے ناراض

  



لاہور(کامرس رپورٹر)صو بائی دارالحکو مت کی اوپن مارکیٹ میں مْرغی کی قیمتوں کو پرلگ گئے ۔سبزیاں بھی سرکاری نرخنامے کے مطابق نہ ملنے پر شہری ضلعی انتظامیہ سے شدید نالاں ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نرخنامے کے مطابق لہسن دیسی 85 ،لہسن چائنہ 112،لیموں دیسی 148،لہسن انڈیا 116،بھنڈی 112 ،مٹر85 ،ٹینڈے دیسی 90 ،کچنار 85 ،آلو 13،پیاز 32 ،ٹماٹر 41 ،ادرک چائنہ 90،بینگن 22،مونگرے 47 ،کھیرا 18 ،کریلے 33،پالک 20 ،لیموں چائنہ 64 ،میتھی 17 ،ماڑو 15 ،گاجر دیسی 17 ،پھول گوبھی 22،گھیا کدو 31،سبزمرچ 47 ،شملہ مرچ 38 اور ساگ کی قیمت 26 روپے فی کلو گرام متعین کی گئی مگر اوپن مارکیٹ کے سبزی فروشوں نے سرکاری نرخنامہ کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا۔سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ بڑی منڈیوں میں قیمتوں کو کنٹرول نہیں کرتی ، صارفین کو صرف ریلیف کے دعوؤں تک محدود رکھاجاتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1