استنبو ل میونسپلٹی کے ماہرین کا دورہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی

استنبو ل میونسپلٹی کے ماہرین کا دورہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی

  



لاہور( جنرل رپورٹر)استنبول میونسپلٹی کے ماہرین پر مشتمل 8 رکنی وفد نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی ) کا تفصیلی دورہ کیا اور منیجنگ ڈائریکٹر نصرت طفیل، جنرل منیجر کنٹریکٹ اینڈ پروکیورمنٹ عابد بٹ، جنرل منیجر آپریشنز آصف اقبال سمیت دیگر سینئر افسران سے ملاقات کی ۔ فاتح پیکر، سیبل توکیل، عیدین باران، معامر سینر اور دیگر ماہرین کے دورے کا مقصد محمود بوٹی ڈمپ سائٹ کی بحالی بالخصوص وہاں سے خارج ہونے والی گیس کے ممکنہ استعمال اور ڈمپ سائٹ کی تفریحی پارک میں تبدیلی کے حوالے سے راہنمائی فراہم کرنا ہے۔ ترک ماہرین اپنے سات روز ہ دورے کے دوران لاہور میں لکھوڈیر کے مقام پر نئی تعمیر کردہ پاکستان کی پہلی لینڈ فل سائٹ کو فعال کرنے سے متعلق بھی ایل ڈبلیوایم سی حکام و ماہرین کو مشاورت فراہم کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1