پولیو کے حوالے سے بھرپور تشہیری مہم چلانے کی ہدایت

پولیو کے حوالے سے بھرپور تشہیری مہم چلانے کی ہدایت

  



لاہور( جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی زیر صدارت شہر میں25اپریل سے شروع ہونے والی تین روزہ پولیو مہم کے حوالے ایک اہم اجلاس ٹاؤن ہال میں جس میں اے ڈی سی(جی)اسفند یار بلوچ، ای ڈی او(ہیلتھ) ڈاکٹر ذوالفقار،ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز، محکمہ صحت کے افسران ، ڈبلیو ایچ او، یونیسیف کے نمائندوں اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی سی او لاہور نے ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ مائیکرو پلان تیار کرکے پو لیو ٹیموں کی ٹریننگ شروع کریں اور اس کی نگرانی خود کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں پو لیو مہم کی آگاہی کے لیے بھر پور تشہیر ی مہم چلائیں تا کہ شہریوں میں اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلانے کا شعور اُجا گر ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ پو لیو مہم کے دوران شہر کی تمام اہم شا ہراؤں اور مقامات پر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلانے کے لیے کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔ ڈی سی او لاہور نے بتایا کہ اس پو لیو مہم میں43سو ٹیمیں حصہ لیں گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...