چین کا بحیرہ جنوبی چین میں متنازع جزیروں باے جی سیون ممالک کے بیان پررد عمل

چین کا بحیرہ جنوبی چین میں متنازع جزیروں باے جی سیون ممالک کے بیان پررد عمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(اے پی پی) چین نے بحیرہ جنوبی چین میں متنازع جزیروں سے متعلق جی سیون ممالک کے بیان پر اپنے سخت رد عمل میں کہا ہے کہ ان ممالک کو غیر ذمہ دارنہ بیانات سے باز رہنا چاہیے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جی سیون ممالک کے وزار نے جاپان میں ملاقات کے بعد ایک مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ وہ کسی بھی ایسے یکطرفہ طور پر دھمکی آمیز، پر تشدد یا پھر اشتعال انگیز اقدام‘ کے مخالف ہیں جس سے خطے میں تناؤ میں اضافہ ہوتا ہو۔تاہم انہوں نے اپنے اس بیان میں چین کے نام کا ذکر نہیں کیا تھا۔


اس کے رد عمل میں چین میں وزارت خارجہ کے ترجمان لو کینگ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چین کو اس زمین پر دعویٰ کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔انھوں نے ان ممالک کے وزرا پر زور دیا کہ وہ غیر ذمہ دارانہ بیانات اور اقدامات سے گریز کریں، اور خطّے میں امن اور استحکام کے لیے صحیح معنوں تعمیری کردار ادا کریں۔
واضح رہے کہ جی سیون ممالک نے اپنے بیان میں زمین پر قبضہ کرنے اور اس پر فوجی مقاصد کے لیے چوکیاں تعمیر کرنے جیسے اقدامات سے باز رہنے کی بات کہی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -