اخوت فاؤنڈیشن چار ملکی ٹورنامنت جیتنے والی ڈیف کرکٹ ٹیم کو مری کی سیر کرائیگی
لاہور (اپنے خبر نگار سے)معروف سماجی تنظیم اخوت کی جانب سے امارات میں چار ملکی ڈی آئی سی سی چیمپئن شپ جیتنے والی قومی ڈیف کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا اور انہیں عشائیہ بھی دیا گیا۔اخوت کے بانی چےئر مین ڈاکٹر امجد ثاقب‘ڈائریکٹر پنجاب ڈس ایبل ٹرسٹ ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی‘خالد یعقوب‘مسز روبی‘پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر عبد السلام ‘منیجر ظہیر الدین‘کوچ عمر فیاض‘چیف سلیکٹر میاں جاوید علی بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر عبد السلام ‘منیجر ظہیر الدین‘کوچ عمر فیاض اورچیف سلیکٹر میاں جاوید علی نے کہا کہ پاکستانی ڈیف کرکٹ ٹیم نے آج تک محدود وسائل میں سب کچھ کیا ہے۔ہماری ٹیم نے انہی وسائل میں تمام ڈیف ٹورنامنٹ جیتے ہیں ، اخوت کے بانی چےئر مین ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ قومی ڈیف ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹورنامنٹ جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے اور ہمیں اپنے ڈیف کھلا ڑیوں پر فخر ہے۔اس موقع پر انہوں نے ان کی خواہش کے مطابق پوری ٹیم اور آفیشلز کو 3دن کیلئے مری میں سیر کرانے کا اعلان بھی کیا