گرانفروشی کرنے پر مزید85افراد گرفتار،23کو جیل بھیج دیا

گرانفروشی کرنے پر مزید85افراد گرفتار،23کو جیل بھیج دیا

  



لاہور( جنرل رپورٹر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 791مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر17 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 16,500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،57افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر85افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے23افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1