چائیلڈ پروٹیکشن بیورو میں انٹرنیشنل سٹریٹ چلڈرن کی مناسبت سے تقریب
لاہور( خبر نگار) چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق کی ہدایت پر چا ئلڈ پروٹیکشن بیورو، لاہورمیں انٹرنیشنل سٹریٹ چلڈرن ڈے کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں ایم این اے غزالہ سعد رفیق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم سٹریٹ چلڈرن کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔اس موقع پرڈٓئریکٹر پروگرامز تانیہ ملک اور دیگر سٹاف بھی موجود تھا۔ بچوں کی دلچسپی کیلئے خصوصی طور پر کھیلوں، جمپنگ کاسٹل، پپٹ اینڈ میجک اور دیگر سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس کے علاوہ بچوں کیلئے مختلف کھانوں کے سٹالز بھی لگائے گئے۔ تمام مہمانان گرامی کو چائلڈ پروٹیکشن سکول اور چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ کا تفصیلی دورہ کرایا گیا اور اس کے علاوہ انھیں بیورو کے کام کے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ تمام مہمان بچوں کے ساتھ گھل مل گئے اور ان سے بات چیت کرتے رہے۔غزالہ سعد رفیق نے کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں اور بڑے ہوکر ملک وقوم کا مستقبل روشن کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انھوں نے چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق کی سٹریٹ چلڈرن کے حوالے سے کی گئی کوششوں کو سراہا