حکومت ساتھ دے تو لبرٹی میں سو د خوروں کے خلافآپریشن کیلئے تیار ہیں،صفدر بٹ

حکومت ساتھ دے تو لبرٹی میں سو د خوروں کے خلافآپریشن کیلئے تیار ہیں،صفدر بٹ

  



لاہور(کامرس رپورٹر) سود خوروں نے تاجروں کے گھر اجاڑ دئیے ، متعدد تاجر سود خوروں سے تنگ آ کر زندگیوں کا خاتمہ کر چکے،پولیس حکام اور ٹاؤن انتظامیہ اگر ساتھ دے تو سود خوروں کے خلاف آپریشن کروانے کیلئے تیار ہیں ان خیالات کا اظہار لبرٹی مارکیٹ کے صدر صفدر علی بٹ، نصیر احمد ، بابر ہیرو، ڈاکٹر نعیم ، ملک خالد ، یاسر عباس بٹ، رانا اخلاق علی ، بابر بھٹی، میاں مزمل ، چودھری امجد و دیگر تاجروں نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلبرک کی مارکیٹوں میں سودخوروں نے پنجے گاڑ رکھے ہیں جس کی وجہ سے تاجروں کا جینا حرام ہو گیا ہے ، جس تاجر کے کاروبار میں کچھ نقصان ہو جائے، سودخوروں کے کارندے اس کو اپنے جال میں پھانس لیتے ہیں اور بل آخر وہ تاجر یا تو دیوالیہ ہو جاتا ہے یا سود خوروں سے تنگ آ کر خودکشی کر لیتا ہے ، تاجروں نے کہا کہ پورے ملک میں سود کا کاروبار دھڑلے سے جاری ہے اس معاملے میں پورے ملک کی تاجر برادری انتظامیہ کا ساتھ دینے کو تیار ہے ، اگر حکومت نے ساتھ نہ دیا تو تاجر خود سود خوروں کیخلاف بینرز لگوا کر احتجاج کرینگے اور انکے خلاف کارروائی تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...