قومی دولت لوٹنے والے حکمرانوں کا یوم حساب قریب ہے،صاحبزادہ حامد رضا

قومی دولت لوٹنے والے حکمرانوں کا یوم حساب قریب ہے،صاحبزادہ حامد رضا

  



لاہور(خبر نگار خصوصی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ قومی دولت لوٹنے والے حکمرانوں کا یوم حساب قریب ہے۔حکمران خاندان اپنے تمام اثاثے ملک میں واپس لائے۔رینجرز کو پنجاب میں کرپشن کے خلاف آپریشن کی اجازت دی جائے۔نواز شریف اینڈ سنز کو ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کا حساب و جواب دینا ہو گا۔ حکمرانوں کی بداعمالیوں پر خاموش رہنا ملک سے غدار ی ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ انوار مدینہ لاہور میں حکومت کے خلاف تحریک نجات چلانے کی تیاریوں کے سلسلہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ سروں پر کفن باندھ کر حکومت کے خلاف تحریک چلائیں گے یہ حکمران خود کو آقا اورقوم کو غلام سمجھتے ہیں۔ آقااور غلام کا یہ مکروہ نظام اب ختم ہو نا چاہیئے۔اللہ کے احکامات سے بغاوت کرنے والے حکمران اللہ کے غضب کا نشانہ بننے والے ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ سیاست کو تجارت بنانا خباثت ہے،قوم سیاسی تاجروں سے تنگ آگئی ہے،حکمران خاندان اپنے اثاثے پاکستان منتقل کرکے ملک و قوم سے مخلص ہونے کا ثبوت دیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...