رورل سپورٹ پروگرام کے خاتمہ کیلئے نوٹیفکیشنتشویشناک ہے،ناصر رمضان

رورل سپورٹ پروگرام کے خاتمہ کیلئے نوٹیفکیشنتشویشناک ہے،ناصر رمضان

  



لاہور(پ ر) مسلم لیگ لاہور کے سینئر راہنما و سابق سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب کی جانب سے پنجاب رورل سپورٹ پروگرام کے خاتمہ کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی نے اپنے وزارت اعلیٰ کے دور میں پنجاب کے دیہی عوام کے علاج معالجہ اور خواتین کے مسائل کے خاتمہ کیلئے ان کے گھر کی دہلیز پرصحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے 2004 میں پنجاب رورل سپورٹ پروگرام شروع کیا تھا اس ادارہ کے تحت دیہاتیوں کو علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کرنا اور دیہی خواتین کے مسائل کو حل کرنا تھا یہ ادارہ 2004سے دیہی عوام کے لیے خدمات سرانجام دے رہا تھا ناصر رمضان گجر نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کی سیاسی دشمنی میں پنجاب رورل سپورٹ پروگرام ختم کرکے ہزاروں ملازمین کو بے روزگار کرنا ناانصافی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1