علماء کرام دعوت و تبلیغ کیلئے جدید علوم سے آشنائی حاصل کریں،راغب نعیمی

علماء کرام دعوت و تبلیغ کیلئے جدید علوم سے آشنائی حاصل کریں،راغب نعیمی

  



لاہور(خبر نگار خصوصی)معروف دینی اسکالر وناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ علماء کرام دعوت وتبلیغ کے مشن کومؤثر بنانے کیلئے جدید علوم سے آشنائی حاصل کریں۔قرآن وسنت کے پیغام کوعام کرنے اورفروغ علم کیلئے مدارس دینیہ کی خدمات تاریخ کاروش باب ہیں۔ جدید تعلیم اور دینی علم دونوں کا حصول مسلمانوں کی ترقی کیلئے لازمی ہے اور اسلام ہمیں دینی و دنیاوی ترقی کیلئے علوم کے حصول کا درس دیتا ہے۔ہمیں دوسروں کیلئے رول ماڈل بننے کیلئے اپنی زندگیاں علم وعمل کے لئے وقف کرناہوں گی۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ نعیمیہ میں علماء کرام اورمدرسین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں جامعہ نعیمیہ کی ماہانہ تعلیمی وتبلیغی کارکردگی رپورٹ کاجائزہ لیاگیااوراجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ جامعہ نعیمیہ اوراس سے منسلک مدارس کے سالانہ امتحانات مئی کے پہلے عشرہ میں ہوں گے۔جبکہ اجلاس میں سینئر مدارس مولانامحبوب احمدچشتی،مفتی محمد ہاشم،مفتی محمدعمران حنفی،ڈاکٹر سلیمان قادری،مولانا محب الرسول،مفتی محمدمدنی،مولانا غلام مرتضی نقشبندی،مفتی زین العابدین شاہ،مفتی محمدعارف حسین ،مفتی فیصل ندیم سمیت دیگر اساتذہ کرام نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...