پاس‘ فیڈرل کالمسٹ یونین اور گورنمنٹ سکول ایسوسی ایشن کے اشتراک سے تعلیمی کانفرنس

پاس‘ فیڈرل کالمسٹ یونین اور گورنمنٹ سکول ایسوسی ایشن کے اشتراک سے تعلیمی ...

  



لاہور(خبرنگار) صوبائی دارالحکومت لاہور میں پنجاب ایسوسی ایشن آف سبجیکٹ سپیشلسٹ (پاس)‘ فیڈرل یونین آف کالمسٹ اور گورنمنٹ سکولز سینئر سٹاف ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ایک روزہ تعلیمی کانفرنس بعنوان ’’تعلیم و تربیت یا مادیت پرستی‘‘ کا انعقاد ہوا۔ تعلیمی کانفرنس کے دو سیشن ہوئے اور تعلیمی کانفرنس یہاں قذافی سٹیڈیم میں واقع پنجاب کمپلیکس ہال میں منعقدہوئی۔ تعلیمی کانفرنس میں پاس کے صدررانا عطاء محمد سمیت ملک بھر سے آئے ہوئے دانشوروں‘ ماہرین تعلیم‘ سینئر صحافیوں‘ کالم نویسوں اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس کے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے رانا عطاء محمد نے کہا کہ دنیا بھر میں تبلیغ کا کام صرف اساتذہ نے انجام دیا ہے جس کی وجہ سے آج دنیا مہذب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر علم میں محبت نہیں تو کچھ بھی نہیں ہے۔

اجلاس سے میڈم فاطمہ قمر نے اردوزبان پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسرت اور فخر کی بات ہے کہ آج ہماری عدلیہ نے بھی فیصلہ دیا ہے کہ اردو زبان کو فوری رائج کیاجائے۔ اس موقع پر دیگر شرکاء سمیت جمیل حیدر قریشی‘ ڈاکٹر محمد ادریس رانا‘ میڈم عابدہ اسلام‘ میڈم حمیرا اختر‘ عبدالرحمن چوہدری‘ رانا شاہد محمود‘ ملک مشتاق احمد ڈھڈی آف وہاڑی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...