پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنرسکولوں میں کتب کی تقسیم کا کام مکمل

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنرسکولوں میں کتب کی تقسیم کا کام مکمل

  



لاہور(خبرنگار) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے گزشتہ روز 12اپریل کو گجرات، حاصل پور ، جام پور اور رحیم یار خان کے پارٹنر سکولوں کو نصابی کتب کی فراہمی کا کام مکمل کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق کھاریاں، ملکوال ، منڈی بہاؤالدین ، پھالیہ اور گجرات تحصیلوں کے 75 سکولوں میں 61ہزارکتب تقسیم کی گئیں۔ اسی طرح حاصل پور تحصیل کے 82سکولوں میں 130610 کتب ، جامپور کے 95 سکولوں میں ڈیڑھ لاکھ کتب اور رحیم یار خان کے 129پارٹنر سکولوں میں 118625کتب تقسیم کی گئیں۔

دریں اثناء پنجا ب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے جھنگ کے 142پارٹنر سکولوں میں 181681نصابی کتب کی فراہمی کی دو روزہ مہم بھی شروع کر دی ہے۔

آج 13اپریل کو احمد پور شرقیہ ،چشتیاں ، لیہ اور چنیوٹ میں نصابی کتب کی تقسیم کا آغاز کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...