گرینڈ نیشنل اسمبلی ترکی کے سپیکر کل سپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کریں گے

گرینڈ نیشنل اسمبلی ترکی کے سپیکر کل سپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کریں گے

  



لاہور(نمائندہ خصوصی ) گرینڈ نیشنل اسمبلی آف ترکی کے سپیکر اسماعیل خرامان کی قیادت میں 11رکنی پارلیمانی ترک وفد پاکستان کے دورہ کے دوران کل سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے اسمبلی چمبرز میں ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات، عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کرینگے۔ ترکی کے کسی بھی سپیکر کا بحیثیت سپیکر پنجاب اسمبلی کا یہ پہلا دورہ ہے۔ ترک سپیکر پنجاب کی کارروائی دیکھیں گے اور اسمبلی لان میں یادگاری پودا بھی لگائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...