پی آئی سی اینسھیزیا ڈیپارٹمنٹ میں ڈاکٹروں کے مابین سرد جنگ،تحقیقاتی کمیٹی قائم

پی آئی سی اینسھیزیا ڈیپارٹمنٹ میں ڈاکٹروں کے مابین سرد جنگ،تحقیقاتی کمیٹی ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ا ینستیھز یا ڈیپارٹمنٹ میں جنرل کیڈر اورٹیچنگ کیڈر میں جنگ شروع ہو گئی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ پی آئی سی میں ا ینستیھز یا ڈیپارٹمنٹ میں دو مختلف کیڈر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز تعینات ہیں ڈاکٹر اظہر باجوہ کا تعلق جنرل کیڈر سے ہے جبکہ شعبہ کے انچارج ڈاکٹر سردار کا تعلق ٹیچنگ کیڈر سے ہے ۔بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر اظہر باجوہ ڈاکٹر سردار کی جگہ پر انچارج بننے کے لیے کوشاں ہیں۔ ایک گروپ نے ڈاکٹر سردار کے خلاف انتظامیہ کو درخواست دی ہے تو دوسرے نے ڈاکٹر اظہر باجوہ کے خلاف شکایات جمع کروانا شروع کر دی ہیں گزشتہ روز دن بھر ایک دوسرے کے خلاف درخواست بازی کا سلسلہ شروع رہا ۔چیف ایگزیکٹو نے نوٹس لیتے ہوئے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہد حسین کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے جبکہ ایم ایس ڈاکٹر سہیل ثقلین نے بھی اے ایم ایس ایڈمن کو انکوائری افسر مقرر کر دیا ہے اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاست کرنے میں جنرل کیڈر کے اظہر باجوہ سے شعبہ کی سربراہی واپس لے لی ہے ان کے روپہ کے باعث شعبہ ا ینستیھز یامیں ایف سی پی ایس جیسی ڈگری رکھنے والے 10ڈاکٹر جن میں ڈاکٹر صلاح الدین ،ڈاکٹر امیر ،ڈاکٹر مدثر ،ڈاکٹر نصیر الاسلام ،ڈاکٹر زیدی ،ڈاکٹر توقیر اورڈاکٹر نازیہ شامل ہیں میں ڈاکٹر اظہر باجوہ کے رویہ سے تنگ آ کر ملازمت چھوڑ کر بیرون ملک چلے گئے ۔اس حوالے سے ڈاکٹر سردار کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 3سالوں سے پروفیسر بننے کی اہلیت رکھتے ہیں اور سلیکشن اور پروموشن بورڈ نے ان کے پروفیسر بننے کی منظوری دی ہے جسے رکوانے کے لیے ڈاکٹر اظہر باجوہ کی سربراہی میں ایک مافیا سر گرم ہوگیا ہے جبکہ ڈاکٹر اظہر باجوہ کا کہنا ہے کہ میں کچھ نہیں کہوں گا ۔ایک جونیئر آدمی کو صدر شعبہ لگانے سے حالات کیا ہونگے اس کا تمام ریکارڈ گواہ ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...