چار سالوں میں جنرل ہسپتال سے ڈینگی کے تمام مریض صحت یا ب ہو کرگئے،پروفیسر خالد

چار سالوں میں جنرل ہسپتال سے ڈینگی کے تمام مریض صحت یا ب ہو کرگئے،پروفیسر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( جنرل رپورٹر) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر خالد محمود نے کہا ہے کہ پچھلے چار سالوں کے دوران جنرل ہسپتال سے ڈینگی کے تمام مریض صحت یا ب ہو کر گھروں کو گئے ہیں۔ ایل جی ایچ رواں سال کے دوران بھی اپنا یہ ریکارڈ قائم رکھتے ہوئے ڈینگی کے مرض کے قلع قمع میں اپنا کردار ادا کرے گا ۔ اس مقصد کیلئے ادارے میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔یہ بات انہوں نے ہسپتال کے کمیٹی روم میں ایک اعلی سطحی انتظامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں پروفیسر آغا شبیر علی ، پروفیسر صائمہ امیر، ایم ایس ایل جی ایچ ڈاکٹر نیاز احمد، مختلف شعبوں کے انچارج صاحبان، انتظامی ڈاکٹرز اور نرسنگ انتظامیہ نے شرکت کی۔ پروفیسر خالد محمود نے کہا کہ ڈینگی سیزن کے دوران ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ڈینگی کاؤنٹرز کا عملہ 24گھنٹے اپنی ڈیوٹی پر موجود رہے گا۔
نہوں نے کہا کہ یہ سہولت آؤٹ ڈور میں بھی صبح آٹھ بجے سے رات آٹھ بجے تک میسر ہو گی۔ پروفیسر خالد محمود نے سینٹری انسپکٹرز اور متعلقہ اے ایم ایس کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے تفویض کردہ ایریاز میں صفائی کی صورتحال پر کڑی نظر رکھیں اور گندگی اورکوڑا کرکٹ پھیلنے کی وجوہات کو ختم کرنے کی کوشش کریں ۔