نوازشریف لندن،عمران خان شوکت خانم میں علاج کراتے ہیں،ڈاکٹر یاسمین راشد
لاہور( نمائندہ خصوصی) چےئر مین تحر یک انصاف کی ایڈ وئز ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشر یف کا علاج کیلئے لندن جانا پاکستان میں صحت کی عدم سہولتوں پر تصد یق مہر ہے ‘عمران خان نے 2013میں حادثے کے بعد لندن یا کسی اور ملک میں جانے کی بجائے شوکت خانم میں علاج کرواکر ایک مثالی قائم کی ہے مگر حکمران اپنے ملک میں علاج کروانے کیلئے بھی تیار نہیں ‘نوازشر یف اور انکی حکومت کو اللہ نے موقعہ دیا ہے انکو چاہیے کہ وہ پاکستان اور پنجاب میں اسی سہولتیں فراہم کر یں جیسی دیگر ممالک میں غر یب عوام کو میسر ہوتی ہیں ۔
چےئر مین تحر یک انصاف کی ایڈ وئز ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں ایک ایک بیڈ پر چار چار مر یض پڑ ے ہیں جبکہ سالانہ ہزاروں خواتین اور بچے صحت کی عدم سہولتوں کی وجہ سے مر رہے ہیں مگر بے حس حکمرانوں کو پاکستان کے20کروڑ عوام کی نہیں صرف اپنی صحت کی فکر ہے وزیر اعظم خود تو لندن سے علاج کرو الیں گے غر یب آدمی علاج کیلئے کہاں جائے ؟۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے (ن) لیگ اقتدار میں آنے کا موقعہ دیا انکو چاہیے یہاں بھی اعلیٰ میعار کی صحت کی سہولتیں فراہم کر یں ۔