حکومت مخالف تما م تر سازشیں ناکام ہوں گی،سردار شیر علی گورچانی

حکومت مخالف تما م تر سازشیں ناکام ہوں گی،سردار شیر علی گورچانی

  



لاہور(پ ر) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خاں گورچانی نے کہا ہے کہ حکومت مخالف تمام ترسازشیں ناکام ہوں گی سیاسی مخالفین کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والے قومی ترقی وخوشحالی کے دشمن ہیں،وزیر اعظم نے قوم سے خطاب میں خود کو احتساب کیلئے پیش کیا ہے ۔ملکی ترقی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ قائد اور اقبال کے افکارات کو مشعل راہ بناکرمحنت اور کوشش سے زندگی کے ہر میدان میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ایک قوم بن کر میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کا عہد کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اورنج لائن،میٹروبس اور دیگر منصوبہ جات کی مخالفت کرنے والے ہوش کے ناخن لیں ہر ترقیاتی منصوبے کو تعصب کی نظرسے دیکھناحب الوطنی نہیں،نواز لیگ عوامی نمائندہ جماعت ہے، ترقیاتی کاموں اور میگا پروجیکٹس کا کریڈٹ حکومت کو جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انتقامی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا ہے دہشت گردی کے خاتمے اورپاکستا ن کو ایشین ٹائیگربنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...