پرائس مجسٹریٹوں کی نااہلی،مانگا منڈی میں منصوعی مہنگائی عروج پر

پرائس مجسٹریٹوں کی نااہلی،مانگا منڈی میں منصوعی مہنگائی عروج پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی ضلعی انتظامیہ علامہ اقبال کے ٹی ایم او قیمتوں پر کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے بلکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مانگا منڈی کی طرف آنا گوارہ ہی نہیں کرتے تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی شہر اردگرد سندر اڈا،تالاب سرائے ،شامکی بھٹیاں میں مرغی ،بکرے، گائے کے گوشت،سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں روز بروزمصنوی اضافہ تشویشناک ہے حکومت نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دے رہی پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے دوکانداروں کو قیمتوں میں اضافہ کرنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے قیمتوں پر کنٹرول کرنے والے مجسٹریٹ نے ڈی سی او لاہور کے حکم کو ہوا میں آڑ رکھا ہے بلکہ مجسٹریٹوں کے ریڈر ہی سرکاری کی گاڑی لیکر بغیر پرچی کے ہزاروں روپے اکٹھا کرکے لے جاتے ہیں۔غیر معیاری مہنگا گوشت فروحت کرنے والے کہتے ہیں ہم جو بھتہ دیتے ہیں وہ بھی تو واپس لینا ہے۔ اس وقت بڑا گوشت 350 اور چھوٹا 600کلو فروحت ہو رہا ہے معززین علاقہ اور غریب عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور ڈی سی اولاہور سے مطالبہ کیا ہے غریبوں کا خون نچوڑ والوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔