تنظیم الفجر کے زیر اہتمام ہمدردانہ گورنمنٹ ایم پی اے ہائی سکول شاہدرہ میں سیمینار

تنظیم الفجر کے زیر اہتمام ہمدردانہ گورنمنٹ ایم پی اے ہائی سکول شاہدرہ میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) تنظیم الفجر پاکستان، اے ایف، سلور لائننگ انسداد منشیات ہسپتال اور ہمدردانہ کے تعاون سے گورنمنٹ ایم پی ای ہائی سکول شاہدرہ میں سیمینار بعنوان منشیات کی روک تھام میں طلباء کا کردار ہوا۔ مہمانان خاص میں ڈاکٹر محمد ریاض، خالدہ ورک، محمد علی، محمد خلیل، مبشر اور یحییٰ چودھری شامل تھے۔ سیمینار میں بڑی تعداد میں طلباء نے شرکت کی۔ ڈاکٹر ریاض نے سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی روک تھام میں نوجوان کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ منشیات ایسی معاشرتی برائی ہے جو تیزی سے پھیل رہی ہے۔ نشہ سگریٹ سے شروع ہوتا ہے اور پھر بڑھتا بڑھتا چرس، ہیروئن اور کئی دوسرے نشوں کی جانب اسکا سفر شروع ہو جاتا ہے۔ نوجوان تعلیم کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیں اور اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں ۔ سکول اساتذہ اور طالبعلموں نے اس معلوماتی سیمینار کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کے پروگرامز سے طلباء میں آگاہی آتی ہے او روہ نشہ جیسی برائی سے دور رہتی ہیں۔