پنجاب یونیورسٹی میںیورپ میں بحران،خطرات ، چیلنجز اور امید کے موضوع پرسیمینار

پنجاب یونیورسٹی میںیورپ میں بحران،خطرات ، چیلنجز اور امید کے موضوع ...

  



لاہور( خبرنگار)پنجاب یونیورسٹی شعبہ تاریخ اور پاکستان سٹڈیز کے زیر اہتمام یورپ میں بحران: خطرات ، چیلنجز اور امید کے موضوع پر خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ سیمینار میں یونیورسٹی آف وارسا ، پولینڈ کی پولیٹیکل سائنس کی پروفیسر اگنیزہا کزیشا نے خصوصی لیکچر دیا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینیٹیز پروفیسر ڈاکٹر اقبال چاولہ ، سینئر فیکلٹی ممبران اور طلباء وطالبات نے شرکت کی۔ اپنے کلیدی خطاب میں پروفیسر اگنیزہا کزیشا نے کہا کہ یورپی ممالک کو غیر قانونی مہاجرین کے سنگین مسئلہ کا سامنا ہے اور کئی ممالک مثلاََ برطانیہ ، آسٹریا، ہنگری وغیر ہ مزید مہاجرین کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہاجرین کو بھی یورپی ممالک میں مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مسلمانوں کے مثبت امیج کی دنیا بھر میں پھیلانے کے ضرورت ہے۔

شعبہ تاریخ کے زیر اہتمام غدر تحریک اور بھگت سنگھ کے موضوع پر بھی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر کینڈا کے معروف مورخ پروفیسر ڈاکٹر تاج تیغ سنگھ آننت نے خصوصی لیکچر دیا اور تحریک کے مختلف پہلووٗں کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر اقبال چاولہ نے کہا کہ تہذیبوں کے تصادم پر قابو پانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور تحریک آزادی کے گمنام ہیروزکی خدمات کو بھی اجاگر کیا جانا چاہئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4