پروفیسر خالد محمود کی خدمات کو قومی سطح پر سراہا جائے،محمد اکرام
لاہور(جنرل رپورٹر) الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل آرگنائزیشن لاہورجنرل ہسپتال کے سیکرٹری اطلاعات محمداکرام نے کہا ہے کہ لاہورجنرل ہسپتال کے پرنسپل پروفیسرڈاکٹرخالد محمود بیمار انسانیت کے مسیحا ،ان کی گرانقدرخدمات کوقومی سطح پرسراہاجائے ۔
ن کی نیک نیتی اور دوررس اصلاحات کے نتیجہ میں لاہورجنرل ہسپتال مریض دوست اورمثالی ادارہ بن گیا۔ایمرجنسی اورآؤٹ ڈورسمیت لاہورجنرل ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں آنیوالے مریضوں کو علاج کی بروقت اور جدید سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ۔ پرنسپل پروفیسرڈاکٹرخالد محمودبہترین منتظم ہیں ،ان کی انتظامی اورقائدانہ صلاحیتوں کی بدولت لاہورجنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز سمیت دوسرے سٹاف کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے اس لئے انہیں پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزازسے نوازاجائے ۔وہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔