یو سی پی میں فلم میکنگ اور فوٹو گرافی کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد

یو سی پی میں فلم میکنگ اور فوٹو گرافی کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد

  



لاہور (پ ر)فلم میکنگ اور فوٹو گرافی کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد طلباء طالبات کو اس اہم شعبے کے حوالے سے معلومات کی فراہمی کا اہم زینہ ہے‘سکول آف میڈیا کی جانب سے اس طرح کی ورکشاپس کا تسلسل سے انعقاد طلباء کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے اورانہیں عملی زندگی کے لیے تیار کرنے کے ضمن میں اہم پیشرفت ہے جس پہ میں ڈین سکول آف میڈیا پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے پروریکٹر ڈاکٹر محمد ظفراللہ نے فلم میکنگ ورکشاپ میں طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ورکشاپ میں ڈی او پی روز لین سٹوڈیو کیلیفورنیا(امریکہ) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرحارث صغیر بھٹی اورفوٹوگرافر سلمان عالم خان نے طلباء طالبات کو فلم میکنگ‘ڈاکومنٹری اور فوٹوگرافی کے حوالے سے ٹریننگ دی ۔

۔ورکشاپ کے آخر میں ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے مہمان گرامی کو سووینیرز اور طلباء میں اسناد تقسیم کیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...