پانامالیکس کے انکشافات نے پوری دُنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے،گلریز اقبال

پانامالیکس کے انکشافات نے پوری دُنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے،گلریز اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( خبرنگار) پانامالیکس کے انکشافات نے پوری دُنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے اور جن سیاستدانوں کی آف شور کمپنیز سامنے آئیں وہ سیاستد ان مستعفی ہو رہے ہیں جبکہ وزیراعظم پاکستان نواز شریف مستعفی ہونے کی بجائے اپوزیشن پر تنقید کر رہے ہیں اور ان کے درباری وزر ا ء بھی ان کاساتھ دینے میں مگن ہیں ۔ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر ارسلان چوہدری ، صدر پنجاب گلریز اقبال ، رانا اظہر نواز اور عبدالمنعم لودھی کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کو پانامالیکس پر قوم کو حساب دینا ہوگا۔ حکمران ملک کو لوٹ کر بیرونِ ممالک میں اپنے اثاثے بنانے میں مصروف ہیں جبکہ عوام ایک وقت کی روٹی کو تر س رہے ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ قوم کے نوجوان ان لٹیروں کے خلاف الم بغاوت بلندکریں اور قوم کا مال لوٹنے والوں کے احتساب میں اپنا کردار ادا کریں۔
ان کا کہناتھاکہ وہ اپنے عظیم قائد عمران خان کی کال پر لبیک کہتے ہوئے سٹرکوں پر ہونگے اور جاتی عمراہ کا محاصرہ کریں گے۔