دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام جماعتوں میں اتفاق رائے ضروری ہے،سعدیہ سہیل
لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر اس لئے عمل درآمد نہیں کروایا جا رہا کیونکہ اس میں قومی دولت لوٹنے اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کا بھی ذکر ہے۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو داخلی اور خارجی چیلنجوں کا سامنا ہے اور تمام فریقین میں قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردی جیسے امور کو حل کیا جا سکے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے اور مشترکہ سکیورٹی طریقہ کار درکار ہے۔