سوشل سیکورٹی ہسپتال مانگا منڈی میں فیکٹری ورکردن بھرلائنوں میں کھڑے رہنے پر مجبور

سوشل سیکورٹی ہسپتال مانگا منڈی میں فیکٹری ورکردن بھرلائنوں میں کھڑے رہنے پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)سوشل سیکورٹی ہسپتال مانگا منڈی رائیونڈ روڈ پر واقع میں فیکٹریوں کے ورکر ذلیل وخوار ہو کر اپنا چیک اپ کرواتے ہیں پرائیویٹ مریضوں سے600پرچی لیکر ان کو فوری چیک اپ کرتے ہیں ان مریضوں کو داخلہ بھی فوری مل جاتا ہے فیکٹریوں کے ورکر سارا سارا دن لائن میں کھڑے ہوکر 50فیصدمریض بغیر چیک اپ کروائے واپس جانے پر مجبور ہو جاتے ہیں تفصیلات کے مطابق فیکٹریوں کے ورکروں کی سہولت کیلئے میاں شہباز شریف نے ہسپتال بنائے تاکہ فیکٹریوں کے ورکروں مختلف قسم کی مریض چیک اپ کروانے اور ادویات فری ملنے کی سہولت میسر ہو سکے مگرسوشل سیکورٹی والوں نے آمدنی کا ذریعہ بنا رکھا ہے روزانہ درجنوں پرائیویٹ مریضوں سے فی مریض 600وصول کر لیتے اور ان کو فوری چیک اپ کرتے اور پرائیویٹ مریضوں سے ہزاروں روپے پہلے جمع کروا کر فوری داخل کرکے علاج شروع کر دیتے بلکہ ہزاروں روپے روزانہ بیڈ کا کرایہ بھی وصو ل کرتے ہیں فیکٹری ورکر ذلیل وخوار ہو رہے ہیں ورکروں کو معمولی سے ادویات دے کر فارغ کر دیتے ہیں قیمتی ادویات موجود ہوتی ہے مگر وہ ادویات پرائیویٹ مریضوں پر صرف کی جاتی ہے صحافیوں نے ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فہیم سے رابطہ کیا تو ان کو فون بند تھا پی اے مبشر سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ اس بارے انچارج ہی بتا سکتے ہیں ورکروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔