پاناما لیکس کی غیر ملکی غیر جانبدار ادارے سے تحقیق ہونی چاہیے،مسرت صدیقی
لاہور(نمائندہ خصو صی) پیپلز پارٹی کے رہنما مسرت صدیقی نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کی غیر ملکی غیر جانبدار ادارے سے تحقیق ہونی چاہیے ورنہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بھر پور احتجاج کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئین اور جمہوریت کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے جس کے لئے پیپلز پارٹی نے لازوال قربانیاں دی پیپلز پارٹی آئین کے معاملے میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی نے بھٹو پاکستان کی عوام کو جہالت، غربت اور اندھیروں سے نجات دلانے کے لئے کوششیں کیں۔
، ملک کو ایک اسلامی، وفاقی، جمہوری، ہمہ جہت اور متفقہ آئین دے کر پاکستان کو ایک جدید ریاست بنانے کی داغ بیل ڈالی، قائد ایوان نے قوم کو نئی بلندیوں سے روشناس کرایا، بھٹو ان تمام لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں جو اس بات پر یقین کامل رکھتے ہیں کہ برداشت، آزادی، وقار اور سب کے لئے مساوی مواقع ہی انسانی ترقی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔انہوں نے آئین کی بالادستی قائم رکھنے کے لئے آمر کے ہاتھوں زندہ رہنے کے بجائے تاریخ میں زندہ رہنا پسند کیا وہ آج ہم میں نہیں لیکن ان کا جمہوریت کی آبیاری کے لئے بہایا گیا خون آج بھی پاکستان کی رگوں میں دوڑ رہا ہے۔