24 اپریل کو اسلام آباد میں یوم تاسیس بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، فاطمہ چدھڑ

24 اپریل کو اسلام آباد میں یوم تاسیس بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، فاطمہ چدھڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنماء فاطمہ چدھڑ نے کہاہے کہ 24 اپریل کو اسلام آباد میں یوم تاسیس بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، پارٹی الیکشن موجودہ سیاسی حالات کی وجہ سے ملتوی ہوئے ہیں لیکن پارٹی ممبرشپ جاری رہے گی اور نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف عوام کے حقوق کے لئے سڑکوں پر آنے سے گریز نہیں کرے گی اور اس کے لئے دھرنے سمیت دیگر آپشن ہمارے ایجنڈے میں شامل ہیں ، تحریک انصاف پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
اور کرپٹ حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے ، انہوں نے جس طرح سے عوام کا پیسہ لوٹا اور اس کو اپنے مفاد اور کاروبار کے لئے استعمال کیا اس کو واپس لائے جانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے تحریک انصاف عوام کو کرپٹ حکومت کے چنگل سے چھٹکارا نہیں دلائے گی ،پانامہ لیگ کو پاجامہ لیگ کہنے والے یہ سوچ لیں کہ یہ جتنے بھی انکشافات ہوئے ہیں وہ سچ ہیں ، جس طرح دوسرے ملکوں کے حکمرانوں نے استعفےٰ دیئے ہیں اگر ان میں بھی تھوڑی سی غیر ت ہے تو فوری استعفےٰ دیں اور لوٹی ہوئی دولت پاکستان عوم کے نام کردیں۔