اساتذہ نئی نسل کے ذہنوں میں مثبت تبدیلی لاکر انقلاب برپا کر سکتے ہیں،پروفیسر رفیق

اساتذہ نئی نسل کے ذہنوں میں مثبت تبدیلی لاکر انقلاب برپا کر سکتے ہیں،پروفیسر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی)پاکستان کی بنیاددوقومی نظریہ ہے اساتذ�ۂ کرام نئی نسل کے ذہنوں میں مثبت تبدیلی لا کر معاشرہ میں انقلاب برپاکرسکتے ہیں۔ قائداعظمؒ اسلامی ذہن کے مالک تھے اور متعدد مواقع پر انہوں نے اس بات کااظہار بھی کیا ان خیالات کا اظہارنظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمدنے ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ لاہور میں اساتذۂ کرام کیلئے ایک روزہ نظریاتی تربیتی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکشاپ کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرزٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھا۔ ورکشاپ کا آغاز حسب معمول تلاوت قرآن حکیم، نعت رسول مقبول ؐاور قومی ترانے سے ہوا۔پروگرام کی نظامت کے فرائض سید عابد حسین شاہ نے انجام دیے۔پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد نے کہا کہ نظریاتی تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد پاکستان اور پاکستان کی آئیڈیالوجی کے بارے میں آگہی پیداکرنا ہے۔ترقی یافتہ ممالک میں طلبہ کو آغاز سے ہی اپنے ملک اور تہذیب کے بارے میں تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔اساتذ�ۂ کرام نئی نسلوں کو دوقومی نظریہ‘قیام پاکستان کے اسباب و مقاصد اور مشاہیر تحریک آزادی کے افکاروخیالات سے آگاہ کرنے کے ساتھ پاکستان کی مثبت باتوں کے بارے میں بھی آگاہ کریں ۔