پی آئی سی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا ، نجم احمد شاہ

پی آئی سی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا ، نجم احمد شاہ

  



 لاہور( جنرل رپورٹر) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر صوبے کے عوام کو امراض قلب کے علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہسپتال بنانے کے لئے فوری اقدامات کئے جا رہے ہیں اور کارڈیک سروسز کو اپ گریڈ کیاجارہاہے یہ بات سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ نے اپنے دفتر میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو بین الاقوامی معیار کا ادارہ بنانے اور صوبے میں امراض قلب کے علاج کی سہولیات کواپ گریڈ کرنے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹو پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیات ملک ، ایم ایس ڈاکٹر سہیل ثقلین، پروفیسرشاہد امین ، ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ظہیر عباس ملک، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ(ایڈمن)اسدنعیم، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی، ڈپٹی سیکرٹری بجٹ سرفراز احمد اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ چیف ایگزیکٹوPIC پروفیسر ندیم حیات ملک اور ایم ایس ڈاکٹر سہیل ثقلین نے انسٹی ٹیوٹ کی اپ گریڈیشن ، نئے ایمر جنسی بلاک کو آپریشنل کرنے اور نئے آلات کی تنصیب کے بارے بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مزیددو انجیوگرافی مشین خریدی جا رہی ہیں جس کی PDWP نے منظوری دے دی ہے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں کارڈیک سرجری اور دیگر پروسیجرز کو جدید طریقوں کے مطابق شرو ع کرنے کے لئے سپیشلائزڈ ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی گئی۔سیکرٹری صحت نے ہدایت کی کہ نئے ایمر جنسی بلاک کو آپریشنل کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں

مزید : میٹروپولیٹن 1