آزاد کشمیر میں سیلاب متاثرین کی مددکی جائے،افتخار حسین

آزاد کشمیر میں سیلاب متاثرین کی مددکی جائے،افتخار حسین

  



لاہور ( اپنے خبر نگار سے )ہیومن رائٹس ویلفےئر فورم کے صدر افتخار حسین نے خیبرپختونخواہ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں طوفانی بارشوں،لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں ہونے والی قیمتی جانوں اور املاک کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ عوام کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ، زخمی افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے والے افراد کو فوری طور پر چھت کی سہولت اور اشیاء خوردنوش فراہم کی جائیں ۔ انہو ں نے کہا کہ انسانی خدمت کا جذبہ قوموں کو ہمیشہ زندہ رکھتا ہے لہذا مخیر حضرات متاثر ین کی دل کھول کر مدد کریں ۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت بارشوں، سیلابوں، لینڈ سلائیڈنگ اور زلزلوں جیسی قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے اور ان آفات سے ہونے والی انسانی ہلاکتوں کو روکنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...