تحریک انصافکئی گروہوں میں تقسیم ہو چکی ہے،ملک شکیل

تحریک انصافکئی گروہوں میں تقسیم ہو چکی ہے،ملک شکیل

  



لاہور(پ ر) مسلم لیگ( ن) برطانیہ کے مرکزی رہنما ملک محمد شکیل نے کہا ہے کہ عمران خان کی اپنی جماعت’’ لیک ‘‘ ہوچکی ۔منفی کردار نے پی ٹی آئی کوکئی گر و ہو ں میں تقسیم کردیا ہے اور2018سے قبل کئی پرندے پروازکرکے دوسرے گھونسلوں میں جا بیٹھیں گے ۔

شاہ محمودقریشی، چوہدری سرور اورجہانگیر ترین کے درمیان شدیدترین اختلافات سے ثابت ہوگیا ہے کہ تحریک انصاف کی فلم کا’’دی اینڈ‘‘ہونے والاہے۔ قوم سے نام نہاد خطاب میں عمران خان قوم کوکوئی ایساپیغام نہیں دے سکے جس سے قوم انہیں سچااورایک محب وطن لیڈرتسلیم کرسکیں تاہم صرف قوم سے خطاب کاشوق پوراکرسکے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1