رائیونڈ کا گھیراؤ کرنے والوں کو بھرپور جواب دیا جائے گا،ابراز بٹ

رائیونڈ کا گھیراؤ کرنے والوں کو بھرپور جواب دیا جائے گا،ابراز بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( فیصل شامی ،تصاویر ذیشان منیر) رائیونڈ کے گھیراؤ کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ہم نے بھی چوریاں نہیں پہن رکھیں اپنے قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں مخالفین کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس امر کا اظہار مسلم لیگ( ن) یوتھ ونگ کے سینٹرل میڈیا انچارج اور ممبر کور کمیٹی ابراز بٹ نے پاکستان سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا، ابراز بٹ کا کہنا تھا کہ ہمارے قائد میاں نواز شریف کے گھر کی طرف بڑھنے والے قدموں کو بھر پور جواب دینگے،رائیونڈ کے گھیراؤ کی باتیں کرنے والے یہ جان لیں کہ ہم بھی بنی گالہ کا گھیراؤ کر سکتے ہیں ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میاں نواز شریف جو کہ ہمارے قائد ہیں نوجوانوں سے خصوصی محبت کرتے ہیں انکا کہنا تھا کہ انھوں نے وطن کی محبت میں عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر میدان سیاست میں قدم رکھا ، ایٹمی دھماکے کر کے ملک کو طاقتور ترین ممالک کی فہرست میں لا کھڑا کیا انکا کہنا تھا موٹر وے بھی میاں حکومت کا ایسا تحفہ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی میں نمایاں کمی بھی میاں برادران کی حکومت میں ہی ہوئی ہے۔