فلک شیر کی خدمات ہمیشہ یار رکھیں جائیں گی، اچھے آفیسر سے محروم ہو گئے: سیاسی، سماجی، مذہبی رہنماؤں کے تاثرات

فلک شیر کی خدمات ہمیشہ یار رکھیں جائیں گی، اچھے آفیسر سے محروم ہو گئے: سیاسی، ...

  



جوہانسبرگ(ندیم شبیر سے) جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانی اچھے آفیسر سے محروم ہو گئے،ہائی کمیشن میں بہت اچھے طریقے سے پیش آتے تھے ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے،اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں جگہ دے آمین،ان خیالات کا اظہار جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانیوں نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا،پاکستان مسلم لیگ ن کیپ ٹاؤن کے صدر راشد بشیر سیال نے کہا کہ انہوں نے کبھی شکایت کا موقع نہیں دیا تھا اور ہر ایک سے اخلاص سے پیش آتے تھے،پاکستانی ان کی تعیناتی سے بہت خوش تھے،مسلم لیگ ان جوہانسبرگ کے صدر خالد سلہریا نے کہا کہ فلک شیر اچھے انسان تھے اور ہائی کمیشن میں بطور فرسٹ سیکرٹری بہت اچھے طریقے سے ذمہ داریاں نبھائیں،جس پر ہم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے،پاکستان تحریک انصاف پریٹوریا منتانہ کے رہنما یاسین گھمن نے کہا کہ فلک شیر کا خلاء کبھی پورا نہیں ہو سکے گا ان کی یاد ہمیشہ دلوں میں رہے گی، مرحوم کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،ان کی مغفرت کے لئے دعا گو ہیں،اس موقع پر عنصر ورک انور علی اعوان،امانت علی تارڑ،راجہ فلک حیات،اشتیاق احمد،ملک عامر سجاد،شہزاد احمد بٹ،چوہدری لطیف،ناصر خان،اسد نواز ورک،نور حسین،زبیر اسلم،سید محسن عباس،احمد رضا بٹ، شیخ عتیق احمد ، شہزاد احمد،ملک زبیر،رانا سلیم خان زاہد افضل ،راجہ جاوید وسیم احمد،سجاد خان،اعجاز احمدآصف عباسی حیات خان و دیگر نے بھی مرحوم کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے لئے دعائے مغفرت کی۔

مزید : عالمی منظر