پاگل قرار دیکر 22سال سے جیل میں قید ذہنی طور پر صحت مند ہونے کی رپورٹ پیش

پاگل قرار دیکر 22سال سے جیل میں قید ذہنی طور پر صحت مند ہونے کی رپورٹ پیش

  



لاہور(نامہ نگار)پاگل قرار دے کر 22سال سے جیل میں ڈالے گئے شخص کو میڈیکل بورڈ نے ذہنی طو رپر صحت مند قرار دیتے ہوئے رپورٹ عدالت میں پیش کردی ہے۔واضح رے کہ مذکورہ شخص معمولی جرم میں ملوث تھا جس نے اپنے جرم سے کہیں زیادہ سزا بھگت لی ہے۔ 22سال قبل معمولی جرم میں ملوث اقبال کو ذہنی معذور قرار دے کر جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔ ا س کے مبینہ پاگل پن کی وجہ سے پولیس نے عدالتوں میں اس کے کیس کی پیروی کرنا بھی چھوڑ دی تھی چند روز قبل ملزم کی جانب سے عدالت میں درخواست دائرکی گئی تھی کہ اس کی ذہنی حالت بالکل ٹھیک ہے اسے بلا وجہ ہی پاگل قرار دے دیا گیا ہے۔ عدالت نے اس درخواست پر معاملہ میڈیکل بورڈ کو بجھوا دیا تھا تاہم گزشتہ روز مذکورہ رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی ہے کہ ملزم کی ذہنی حالت بالکل درست ہے، وہ کسی قسم کے پاگل پن میں مبتلا نہیں ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...