وراثتی جائیداد کے حصول کیلئے لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں اضافہ

وراثتی جائیداد کے حصول کیلئے لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)والدین کے وفات کے بعدوراثتی جائیداد کے حصول کے لئے اولادکے درمیان لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں اضافہ ہونے لگاہے،سول عدالتوں میں ایسے مقدمات کی بھرمار ہوگئی ہے۔وارثتی جائیداد بھائیوں کی طرف سے نہ دیئے جانے پر بہنوں کی طرف سے جائیداد کے حصول کے لئے سول عدالتوں میں دعوے دائر کرنے کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو تاچلا جارہا ہے۔ان مقدمات میں وکلا نے موقف اختیار کر رکھے ہیں کہ شرعی طور پر وارثتی جائیداد میں بیٹی کا آدھا اور بیٹے کا پورا حصہ مقرر ہے، مگر والدین کی وفات کے بعد بیشتر بھائی پوری جائیداد پر اپنا حق سمجھتے ہیں، جو غیر اسلامی اور غیر قانونی ہے۔ سول کورٹ آنے والے سائلین کا کہنا ہے کہ انہوں نے عرصہ دراز سے دعویٰ جات دائر کررکھے ہیں ،متعدد دعوی جات میں خواتین کی جانب سے یہ ہی موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے والد نے جائیداد کے حصے کردیئے تھے، تاہم بھائیوں کی جانب سے اب ان کو جائیداد میں حصہ نہیں دیا جا رہاہے۔
جبکہ وہ عدالتوں کے چکر لگانے پر مجبور ہیں ۔